• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عوام سے کیے وعدے پورے کریں ،صوبیدار میجر (ر) پارس خان

پلندری (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ۔ان خیالات کااظہار صوبیدار میجر (ر) پارس خان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب جو بھی ترقیاتی منصوبے دئیے جائیں گے ان کی مانیٹرنگ کا نظام واضح کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے جتنے بھی منصوبے دئیے گئے اُن کو چیک کیا جائے اور احتساب کے نظام کو  بہتر بنایا جائےکرپٹ لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کروائیں وزیر اعظم آفس میں شکایات سیل قائم کیا جائے،ہر ضلع میں کھلی کچہری لگانے کا حکم جاری کیا جائے جن میں تمام محکموں کے آفیسران موجود ہوں ۔
تازہ ترین