بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورضلع کی 336 خطرناک عمارتیں گرائی نہ جا سکیں ‘فوری کارروائی کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژنل ٹیکنیکل کمیٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوجاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بہاولپورکی ریلوے بلڈنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول حاصل پور کی عمارت کوانتہائی خطرناک قرار دیاگیاجس کے حوالے سے ہدایت کی گئی تھی کہ ان عمارتوں کوفوری طورپر گرایاجائے لیکن حالیہ رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ تاحال ان عمارتوں سمیت 336بلڈنگز تاحال نہیں گرائی گئیں جوکہ الارمنگ صورتحال ہے۔ لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے فوری طورپر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔