• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے آفیشلز کیلیے ہدایت نامہ جاری کردیا

ممبئی ( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے بی سی سی آئی کے تین موجودہ عہدیداروں نائب صدر سی کے کھنہ، جوائنٹ سیکرٹری امیتابھ چوہدری اور خزانچی انیرودھ چوہدری کے لئے سات نکاتی ضابطہ عمل جاری کیا ہے۔ کمیٹی نے اس کے ساتھ ہی امیتابھ اور انیرودھ کو منگل کو طلب کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد عہدیداروں کو یہ جتلانا ہے کہ ان کیلئے سپریم کورٹ کی مقرر کمیٹی کی ہر ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق عبوری کمیٹی اب عہدیداروں سے رابطہ براہ راست نہیں بلکہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ذریعے کریگی۔ تمام قانونی دستاویزات کو عبوری کمیٹی کی جانب سے حتمی منظوری دی جائے گی۔ تمام ادائیگیاں جوائنٹ سیکرٹری اور سی ای او کی طرف سے مشترکہ طور پر منظوری کی بعد ہی کی جاسکیں گی اگر ادائیگیوں کے سلسلے میں کسی خاص نقطے پر اختلاف ہے تو ایسے میں عبوری کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
تازہ ترین