• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی خاندان کے 17 افراد زہریلا کھاناکھانے سےبیہوش،مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، 6 زخمی

خیرپور( نا مہ نگا ر) ایک ہی خاندان کے 17 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بیہوش،مختلف و ا قعات میں 6 افراد ہلاک، 6 ز خمی، خیرپور ۔فیض گنج میں نوجوان عورت کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کی کو ششں کو پولیس نے خا تو ن کو تھانے پہنچا کر نا کا م بنا د یا۔عورت کی جانب سے تحفظ دینے کا مط لبہ کیا گیا ہے ۔گاؤں خان محمد شر میں اچانک آ تشز د گئی سے 7گھر جل گئے ٓا گ سے بچی جھلس کر زخمی ہو گئی 5بکریاں بھی جل کر ہلاک ہو گئیں آگ متاثرین بے گھر ہو کر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ گئےہیں ۔ ہنگورجہ۔پولیس نے ہوٹل کے ایک کمرے پر چھاپہ مار کر تین افراد شاھنواز ،رزاق ،اور اور فھیم سھتو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ۔دریں اثناگاؤں بڑدی میں پاگل کتے نے نوجوان کو کاٹ کر زخمی کردیا ۔ اسپتال میں یویکسئن نہ ہونے کی وجہ سے زخمی نوجوان کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ویکسئن مہیا کی جائے ۔خیرپورناتھن شاہ۔ انڈس ہائی وے پر واقع نصیرآباد کے مقام پر تیز رفتار ٹینکر ا لٹنے سے ٹینکر کا ڈرائیور فضل حلیم ھلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء وگن کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار جمیلہ ھلاک جبکہ اسکا لڑکا راجو زخمی ہوگیا۔ نصیر آباد کے مسن محلے میں نوجوان صابر علی نےبیروزگاری سے تنگ آکرزھریلی دوائی پی کر خوددکشی کرلی۔جیکب آباد۔جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن میں تین ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کر لی گئیں۔ٹھٹھ +گھا رو +میرپورساکرو۔بس سے 12 سالا بچی شازیہ گر کر ہلاک ہو گئی ۔ قومی شاہراھ پرلکڑی سے بھری پک ا پ ا لٹنے سے کھموں پلیجو اورخدا بخش ملاح زخمی ہو گئے دونوں کو مکلی اسپتال لایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاکر کھموں پلیجو ہلا ک ہو گیا۔سیٹھارجہ ۔ کاروباری مرکز فضل چوک پر اچانکآگ لگ جا نے سے سلیم آرائین کی کریانہ کی دکان میں رکھا ھوا لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔پڈعیدن ۔گدھاگاڑی پر لدے سر یئے موٹر سائیکل سوار کے سینے میں لگنے سے سدھیر جاں بحق ہوگیا ۔
تازہ ترین