• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:مختلف علاقوں سے 67 گراں فروش گرفتار

Police Arrest 67expensive Seller In Peshawar
پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 67 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ ، گلہبار اور حیات آباد میں کھانے پینے کی دکانوں اور فلنگ اسٹیشن کی اچانک چیکنگ کی ۔ اس دوران ناقص صفائی اور سرکاری نرخ سے زیادہ اشیاء فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 67 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار افراد میں فلنگ اسٹیشن کامنیجر بھی شامل ہے جو کم پیٹرول ڈال رہا تھا ۔
تازہ ترین