اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سندھ میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے ، گزشتہ روز لاڑکانہ کا درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، مٹھی ، شہید بینظیر آباد میں 43ڈگری سنٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کے خشک رہنے تاہم سندھ میں موسم کے گرم رہنے ،راولپنڈی اسلام آباد ، مالاکنڈ ،ہزارہ ، پشاور ، کوئٹہ ، ژوب اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، گزشتہ روز اسلام آباد میں درجہ حرارت 33لاہور 36کراچی 38اور پشاور میں 33ڈگری سنٹی گریڈ رہا، جڑواں شہروں میں سورج آج 6بجکر 39منٹ پر غروب کل صبح 5بجکر 56منٹ پر طلوع ہوگا۔لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ یکم اپریل سے ملک کے میدانی علاقو ں خاص کر سند ھ میں گرمی کی شدت بتدریج مزید بڑھنے کا امکان ہے۔