• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی آمد پر احتجاج اوردھرنا دینے والے لیگی کارکنوں کیخلاف پولیس کالاٹھی چارج، درجنوں گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی حیدرآباد آمد پر نظرانداز کئے جانے کیخلاف رات گئے پریس کلب پر احتجاج اوردھرنا دینے والے کارکنوں کیخلاف پیر کی علی الصبح پولیس نے لاٹھی چارج کرکے لیگی رہنماؤں مخدوم عطا حسین اورعبدالحمید کھوسو سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کینٹ پولیس نے جنگ کے رابطہ پر گرفتاریوں سے لاعلمی کااظہار کیاہے۔‘ڈیوٹی آفیسر کا کہنا تھاکہ احتجاج اورہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے مخدوم عطا حسین، سردار عبدالحمید کھوسو سمیت 42ن لیگی کارکنوں و رہنماؤں اور 18نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کینٹ تھانے میں کرائم نمبر 28/2017زیر دفعہ 341,149,148,147اور 504پی پی سی کے تحت ن لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے سینئر کارکنوں کو نظرانداز کرنے اور وڈیروں کی پارٹی میں شمولیت کے خلاف احتجاج کرنے والے مخدوم عطا اورسردار عبدالحمید کھوسو سمیت تین سو کارکنوں اوررہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین