سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے گستاخانہ مواد رکھنے والے افراد کے خلاف چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں سکھر کی مذہبی، سیاسی، سماجی، تاجر ، قومپرست جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تھانہ اے سیکشن میں مشرف محمود قادری کی مدعیت میں 18گواہوں نے ایف آئی آر کا اندراج کروادیا ۔ تھانہ اے سیکشن پر ہیڈ محرر سکند رشیخ نے 295-A,295-C پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن اور دیگر رہنماؤں مشرف محمود قادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، مفتی قمرالدین ملانو، رضوان قادری، حافظ عدنان رضا قادری، شریف ڈاڈا،حاجی پرویز چنہ، شاہ محمد انڈھڑ، حبیب ناصر، منیر میمن، محبوب صدیقی، راشد صدیقی، آصف راجپوت، فقیر رمضان کورائی ودیگر کہنا تھا کہ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد پر مکمل پابندی کے لیے دنیا کے تمام مسلم ممالک سے رابطہ کرے ۔