ملتان(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھریلوناچاقی پر بیوی کو ٹوکے کے وارکرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور5لاکھ روپے معاوضہ اداکرنےکا حکم دیاہے ۔ہائیکورٹ نے سزائے موت اورعمرقید پانیوالے3ملزموں کو بری کر دیا،2کی سزابرقرار رکھی،تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان کی عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مقدمہ کے مطابق ساہیوال کے محمد عمران نے 3 جولائی 2016ءکو مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بہن نازیہ بی بی کی شادی 6 سال قبل محمد اسلم سے ہوئی ، محمداسلم کاگھر میں اکثر جھگڑارہتاتھا،وقوعہ کے روز اسلم نے ٹوکے کےوارکرکے نازیہ کوقتل کردیا ۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزاکاحکم دیا ۔دریں اثناءہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بنچ نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت اورعمرقید پانے والے2ملزموں کی سزا برقرار رکھنے اور3 ملزموں کو بری کرنے کاحکم دیاہے ۔فاضل عدالت میں ملزموں یارمحمد عرف یاری،رمضان اورنذیراحمد نے اپیل دائر کی تھی کہ انکے خلاف تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں میں 29 مئی 2008ءکو ٹیچر میاں بیوی کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شفقت اکرم کو زخمی اوراس کی بیوی خالدہ کو قتل کرنے کامقدمہ درج کرایا گیا، سیشن کورٹ نے 27 اکتوبر 2011 ءکویارمحمد عرف یاری کوسزائے موت اورباقی دونوں ملزموں کو عمرقید کا حکم دیاہے۔ ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اورانھیں غلط طورپر مقدمہ میں ملو ث کیا گیا ہے ۔فاضل عدالت نے ملزم یارمحمد عرف یاری کی سزائے موت ،ملزم رمضان کی عمرقید برقراررکھنے اورملزم نذیراحمد کی سزاختم کرکے بری کرنے کاحکم دیاہے۔