ڈیرہ غازیخان(پ ر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور و فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ ایم این اے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے واحد صحت افزا مقام فورٹ منرو کو مری کی طرز پر ہلز سٹیشن بنایاجائے گا جس پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر 2018کے الیکشن سے قبل مکمل کر لی جائے گی. مسلم لیگ ن 2018کا الیکشن ترقی کے سلوگن پر لڑے گی . انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک 17ڈیرہ غازیخان میں تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی او رمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اویس احمد خان لغاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پنجاب جیتنے کے آصف زرداری کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ 36000آبادی پر ایک ڈگری کالج قائم ہو. تقریب سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ‘ پرنسپل ادارہ پروفیسر کلیم اللہ لغاری ، عابدلُنڈ اوردیگر نے بھی خطاب کیا. نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اساتذہ او رطلباء پروفیسر ملک فیاض حسین ، حسن جلیل ، ناصر عباس ، فہد لطیف ، سلیم عباس ، محمد کامران ، صالح رشید ، نعیم عباس ، محمد عمران ، محمد عرفان ، محمد نوید ، خضر عباس ، حافظ محمد اویس ، جمیل احمد ، سلیم عباس ، مزمل حسین ، محمد کامران ، نعیم عباس و دیگر میں میڈلز ، ٹرافیاں اور وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق اویس احمد خان لغاری نے یونین کونسل احمدانی میں بلدیاتی نمائندوں اور عوامی اجتماع سے خطاب کرے ہوئے کہا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ جس پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے اس پا ر ٹی کی لُٹیا ڈبو دیں گے عوام میں ان کی کو ئی جگہ نہیں ۔ اس مو قع پر سر دار جا وید اختر لُنڈ ایم پی اے نے کہا کہ 2018 کے الیکشن سے قبل حلقہ کی عوام کو تبد یلی نظر آ ئے گی اور اپنی کا ر گر دگی کی بنیا د پر عوام کے سا منے سرخرو ہو نگے ۔