گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نندی پور ٹاؤن میں واقع پان شاپ کو گھٹکا کی موجودگی کی بناپر سیل ، کولڈ کارنر کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے کی بناپر 5000 روپے جرمانہ،وزیر آباد میں بیکری او ر مٹھائی شاپ کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے پر 17000 اور 10000 روپے جبکہ ملک شاپ کو فریمز کی عدم موجودگی پر 3500 روپے جرمانہ کیا گیا۔