• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد بورڈ کے تحت جاری نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران دوسرے روز دس اضلاع میں 47کاپی کیسز رجسٹرڈ ہوئے‘ نقلی امیدواروں کی تعداد 5رہی جبکہ کوٹری میں پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاعات تاہم بورڈ انتظامیہ نے مذکورہ اطلاع کوغلط قرار دیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر محمد میمن نے بدین ضلع کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اطلاعات کے مطابق کوٹری میں دسویں کا پرچہ قبل از وقت کھول لیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی کنٹرولر نے متعلقہ مرکز کا دورہ کیا لیکن خبر کے غلط ہونے کی تصدیق کے بعد ڈاکٹر مسرور زئی نے اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین