• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پانی کی قلت کا مسئلہ، اسد عمر کا دھرنا

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں پانی کی قلت خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے میٹرو سے پہلے پانی دو کے نعرے بھی لگائے ۔بدھ کو میئر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں پانی دستیاب نہیں، لوگ میتوں کو منزل واٹر سے غسل دے رہے ہیں۔ دوران اجلاس ن لیگ کے بعض ارکان بھی اپنے میئر سے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے بھی پی ٹی آئی کے ہمراہ احتجاج کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے احتجاجی ریلی کی اجازت نہ ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کی اور کہا کہ پانی کی قلت پر ہمارے پرامن احتجاج کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ 
تازہ ترین