• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں منگل کے روز ایوان کا کورم مکمل نہ ہونے پر احتجاجاً واک آئوٹ کیاقومی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی تو شیخ رشید احمد نے پوائنٹ آف آرڈر پر سپیکر سے کہا کہ ایوان کی صورتحال دیکھیں صرف دس سرکاری ممبران بیٹھے ہیں حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے میں کورم کی نشاندہی نہیں کرتا لیکن احتجاجاً واک آئوٹ کرتا ہوں مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون ایم این اے نے آواز بلند کی کہ 10نہیں 16ممبران بیٹھے ہیں سپیکر نے کہا کہ شیخ رشید احمد یہ بات درست ہے کہ کورم پورا نہیں ہے انہوں نے نشاندہی نہیں کی صرف واک آئوٹ کیا ہے۔
تازہ ترین