ملتان( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف نے کہا ہے کہ عوام دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال ہرگزنہ کریں، ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ شرکاء کے لیے روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ،اس لیکچر کے دوران ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور اس کے فوائد کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ،ڈرائیورز کو بتایا گیا کہ آپ کو چاہیے کہ آپ ہمیشہ دائیں طرف سے اوورٹیک کریں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں ۔ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد آپ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے،آپ کو چاہیے کہ آپ محتاط انداز سے گاڑی چلائیں تاکہ نہ صرف آپ کی زندگی محفوظ رہے بلکہ دوسرے روڈ یوزرز بھی محفوظ رہ سکیں ۔