• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی : باغ ابن قاسم بحریہ ٹائون کودینے پر اپوزیشن کا احتجاج

Sindh Assembly Opposition Protest On Handing Over Bagh Abn E Qasim To Bahria Town
سندھ اسمبلی میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹائون کو سپرد کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ،جس پر وزیربلدیات جام خان شورو نے کہا کہ پارک بنانا چاہتے ہیں،قبضہ کرنا نہیں۔

اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے شہر کے 300پارکس پر قبضہ کیا ،ہم باغ ابن قاسم کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارک کا انتظام دینے سے پہلے اسے جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ، فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کراچی کے باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے احتجاج بھی کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں بحریہ ٹائون کے ملک ریاض نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز راضی نہیں ہوں گے تو باغ ابن قاسم کا انتظام نہیں لیں گے ،وہ اسے کمرشل بنیادوں پر بالکل نہیں چلائیں گے، پارک عوام کےلیے کھلا رہے گا۔
تازہ ترین