• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر صابر مائیکل نابینا ہونے کے باوجود بلند حوصلہ

Dr Sabir Michael Is Blind But Ambitious
پاکستان میں غالباًایسے صرف چار ہی افراد ہیں جو نابینا ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں ۔ انہی میں سے ایک ڈاکٹر صابرمائیکل ہیں جن کا تعلق اقلیتی مسیحی برادری سے ہے ۔

ڈاکٹر صابر نے اپنی محرومی کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بنایا۔نہ ہی کبھی اسے اپنی راہ کی رکاوٹ سمجھا۔ حتیٰ کہ اپنے گھر والوں کی طرف سے انکار کے باوجود انہوں نے اپنے علمی سفر کو جاری و ساری رکھا۔

اُکاڑہ میں پیدا ہونے والے صابرمائیکل نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔پھر اطالوی زبان میں مہارت حاصل کی اوراب فرانسیسی زبان سیکھ رہے ہیں ۔اِنھیں موسیقی سے بھی گہرا لگاؤہے۔ نیلسن منڈیلا اورمحترمہ بینظیربھٹو سے متاثر ہیں۔

ڈاکٹرصابر مائیکل ا نسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جامعہ کراچی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ انسانی حقوق کے لئے بھی کام کررہے ہیں اور اپنی برادری کی فلاح بہبود میں بھی پیش پیش ہیں۔

تمام خدمات کے باوجود ڈاکٹر مائیکل کو ایک شکوہ ہے بھی ہے کہ اکثر غیر تعلیم یافتہ لوگوں سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کراچی یونیورسٹی میںتعلیم دینے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خداکی نعمتوں کو باخوبی استعمال کرناچاہے اور ہمیشہ اپنی کمزوریوں کو دیکھنے کے بجائےاپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھ کر سبق حاصل کرناچاہیے۔
تازہ ترین