• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،فیکٹری کی راکھ میں دب کر جھلسنے والے9 سالہ بچے کی حالت بگڑنے لگی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )فیکٹری کی راکھ میں دب کر جھلسنے والے9سالہ بچے کی حالت بگڑنے لگی۔قصبہ فیروزوٹواں کے قریب گزشتہ روز مظفر گڑھ سے محنت مزدوری کیلئے فیروزوٹواں میں رہائش پذیر محنت کش محمد اعظم کا 9 سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے راکھ کے میں دھنس گیااور راکھ گرم ہونے کی بناء پر دونوں پاؤں اور ہاتھ جھلس گئے محنت کش کی طرف سے قانونی کارروائی پر مل انتظامیہ اور ٹھیکیدار آپے سے باہر ہوگیا اور اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی۔ رابطہ کرنے پر ایڈمن مینجر نے بتایا کہ فیکٹری میں راکھ ٹھنڈی کرنے والا پلانٹ بہت جلد نصب کرلیا جائیگا اور بچہ کے جھلسنے کے واقعہ پر ٹھیکیدار کی سرزنش کی ہے ۔
تازہ ترین