سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ کی مذہبی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام، سنی تحریک، سنی کونسل سمیت دیگر مذہبی جماعتیں ضلع کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں علامہ اقبال چوک پہنچی جہاں انہوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نبی ؐکی شان میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے مطالبات کے علاوہ آپریشن ردالفساد کی کامیابی اور شہدا کے لئے دعائیہ کلمات درج تھے۔