سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک نیکاپورہ سے پولیس نے مسافر گاڑی میں ناقص گیس سلنڈر لگانے اور غفلت سے ویگن چلانے والے اعجاز، تھانہ مراد پور کے علاقہ سبلائم چوک سے رمضان، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ رنگپورہ چوک سے نثر اقبال اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے مظفر کے خلاف مقدمات درج کرکے گاڑیاں قبضہ میں لی اور تفتیش شروع کردی۔