جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما فضل الرحمان نے پاراچنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےگناہ شہریوں کو قتل کرنے والے عناصر کا خاتمہ ضروری ہے ۔
وہ نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلا م کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کا مقصد پرامن جدوجہد کرنا اوردعوت کے ذریعے لوگوں کو پیغام دینا ہے، آج اقلیتیں بھی اسلام کے دامن میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے۔