• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہداری منصوبہ دنیاکیلئے تاریخی و اقتصادی اہمیت اختیار کرگیا،احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر کے لئے مثالی ہے، چین پاکستان ا قتصادی راہداری منصوبہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لئے تاریخی، تجارتی اور اقتصادی اہمیت کا حامل بن چکا ہے، دو سال کی قلیل مدت میں پاک چین اقتصادی راہداری کے اثرات تمام شعبہ ہائے زندگی میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان میں 3سال میں گروتھ ریٹ 2.5سے بڑھ کر 4اعشاریہ 8تک پہنچ گیا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے خوابوں کی تعبیر کا ضامن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کوآل چائنا ایوان صنعت اور تجارت کے سینئر وائس چیئرمین اور ورلڈ بینک کے سابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر جسٹن ییفو لِن سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،ملاقات کے دوران وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 3سال قبل غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین کئی ممالک سے بہت پیچھے تھا، اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد چین پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کرنے والے ممالک میں اوّل نمبر پر پہنچ گیا، اپنی افادیت کے لحاظ سے اقتصادی راہداری منصوبے کی وہی اہمیت ہے جو دیوار چین کی تھی۔
تازہ ترین