• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کیلئے خوشخبری جنرل باجوہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان، ملاقات خوش آئند ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ آرمی چیف جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ملک کے مستقبل کیلئے سوچنا ہوگا، پاکستان گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان کا موسمیاتی تغیرات میں ساتواں نمبر ہے، ہمیں اپنے جنگلات کی آج سے ہی حفاطت کرنی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے کامیاب انعقاد پر صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں ، 2017 کے آخر تک ایک ارب درختوں کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کو عالمی سطح بھی پذیرائی ملی ہے۔ وفاقی حکومت نے ہمارے دباؤ میں آ کر پانچ سال میں 10 کروڑ درخت لگانے کااعلان کیا۔ ہم اس منصوبے کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔  انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کئے، 60 ہزار کنال زمین سے قبضہ چھڑایا اور ٹمبر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے درخت لگا کر دیگر صوبوں کے لئے مثال قائم کی ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اس منصوبے کا آڈٹ کرایا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ مہم 83 فیصد تک کامیاب رہی ہے۔
تازہ ترین