ملتان(آئی این پی) ملتان کے علاقے شجاع آبادکے قریب جماعت اسلامی کے جلسےمیں کارکنان نے بریانی کی دیگوں پردھاوابول دیاجس سے جلسہ بدنظمی کاشکارہونےپرامیرجماعت اسلامی سراج الحق ناراض ہوکرجلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق سراج الحق نےایک بجے جلسے سے خطاب کرنا تھاتاہم امیرجماعت نےسہ پہرتین بجے خطاب شروع کیا توکارکنان کےصبر کاپیمانہ لبریزہوگیااورانہوں نے مال غنیمت جان کربریانی کی دیگوں پردھاوابول دیااورچھیناجھپٹی شروع کردی،مقامی قائدین نےکارکنان کوروکنےکی کوشش کی لیکن بھوک کی شدت کےباعث کسی کارکن کےکان پرجوں تک نہ رینگی،سراج الحق کارکنان کےرویےسےدلبرداشتہ ہوکرناراض ہو گئے اورگاڑی میں بیٹھ کرجلسہ گاہ سےچلےگئے۔