ملتان( لیڈی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی مظلوم خواتین کو داد رسی سنٹر کے قیام سے انصاف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ اب کوئی ظالم حوا کی بیٹی سے ظلم روا نہیں رکھ سکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز داد رسی سنٹر برائے خواتین میں وومن پروٹیکشن کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ ،ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک ریفارمز یونٹ سلمان صو فی اور اراکین کونسل نے شرکت کی ۔