• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان ،لورالائی،دادو خضدار ٹرانسمیشن تکمیل کے مراحل میں ہے،زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات بہادر خان مشوانی نے کہا ہے کہ اگر زمیندار چھ ہزار کی بجائے دس ہزار روپے فی ٹیوب ویل سوفیصد ادا کریں تو چیف ایگزیکٹو افسر انجینئررحمت اللہ بلوچ کو آٹھ گھنٹے بجلی دینے پر آمادہ کرسکتے ہیںڈیرہ غازی خان لورالائی دادو خضدار ٹرانسمیشن لائنیں 132 کے وی ڈبل سرکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہے کیسکو چیف کا کہنا ہے کہ مارچ میں28تاریخ تک ماہوار بلز 28 کروڑ تھے مگر ریکوری صرف 8کروڑ نو لاکھ تھی اس حالت میں وزارت بجلی کو ہدایت دیتے ہوئے چھ گھنٹے سے زائد بجلی نہیں دے سکتے بہادر خان مشوانی کا کہنا ہے کہ گیند اب زمینداروں کے کورٹ میں ہے جو بھی فیصلہ انہیں منظور ہو۔
تازہ ترین