راولپنڈی( نیو ز ر پو رٹر) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان نے کہا ہے کہ2 اپریل کو صادق آبادچوک راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس عوامی جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ٗ نائب امیر میاں محمد اسلم ٗامیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد ٗ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈ ی سید عارف شیرازی اور گروپ لیڈر این اے 56 رضا احمد شاہ سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ۔ دریں اثنا ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان نے جلسہ عام کے حوالے سے صادق آبادچوک میں قائم کردہ کیمپ کا دورہ کیا اور موقع پر تیاریوںاور انتظامات کا جائزہ لیا۔