شیخوپور ہ (نمائندہ جنگ سے) نوجوان کی تشدد زدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔لاہور روڈ کی آبادی باوے دی کٹیا کے قریب ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جس کو رسہ ڈال کر پھندا دے کر مارا گیا اور اسکا سر بھی مارنے سے پہلے مونڈھا گیا اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اس نے سکیورٹی گارڈ کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی نشاندہی پر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔