• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں اخبارات پر پابندی اور صحافیوں کیخلاف مقدمات پر شیخوپورہ میں یوم سیاہ منایا گیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)گلگت بلتستان میں اخبارات پر پابندی اور صحافیوں کیخلاف مقدمات کیخلاف شیخوپورہ میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایاگیا اس سلسلہ میں ضلع بھر کے صحافی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر چوک یادگار پارک میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکا لی جو ریگل چوک میں سینئر صحافی سیف الرحمن سیفی کے دفتر کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پی ایف یو جے رانا عثمان، جنرل سیکرٹری فاروق ملک ،سینئر صحافیوں رانا د سرور، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عظیم نوشاہی، سینئر وائس چیئرمین اسد اللہ وٹو، وائس چیئرمین شفیق بزمی ، ڈسٹرکٹ میڈیا فورم کے صدر میاں شاہد اسلم جالندھری ،ثمر اقبال ودیگر صحافیوں نے کیا ۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان میں عائد پابندیاں ختم کرے کیونکہ ایسی پابندیاں آزاد صحافت پر قدغن ہیں جو کسی صور ت میں برداشت نہیں کرینگے۔
تازہ ترین