سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہےکہ وزیر خزانہ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو چیف کمشنر اور کمشنر کراچی کی بدعنوانی کا نوٹس لیں۔
اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر اور کمشنر کراچی کاروباری برادری کو بلا وجہ نوٹس بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں ۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس چوروں کو پکڑنے کی بجائے ایماندار ٹیکس دہندگان کو تنگ کر رہا ہے،جس کی وجہ سے تاجر ٹیکس فائیلر نہیں بن رہا۔