شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)پنجاب بھر میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور خصوصی طور پر گرجا گھروں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی طرف سے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھیجی گئی ہے جس میں تمام چرچوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور لاہور سمیت مختلف علاقوں کے بڑے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔