• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی اوپن: راجرفیڈرر نے چیمپئن شپ جیت لی، ویمنز ٹائٹل کونٹا کے نام رہا

Federer Wins Miami Open Championship Tennis As Kotana Wins Womens Title
سابق عالمی نمبرون راجر فیڈرر نے میامی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دی ہے۔راجرفیڈرر نے یہ جیت 3-6 اور4-6 سے اپنے نام کی اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے جیت لیا ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں فاتح کھلاڑی نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دیکر کر کیرئیر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیتا ہے۔

یہ 40 سال میں کسی بھی برطانوی خاتون کی اہم ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ دریں اثنا مینز ڈبلز کا ٹائٹل مارسیلو میلو اور لوکاس کبوٹ کے نام رہا۔
تازہ ترین