• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونف منڈی کی منتقلی کیلئے دائر درخواست پر کمشنر میر پور خاص سے جواب طلب

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ حیدرآبا د سرکٹ بنچ نے کھپروکے رہائشی عبدالستار کی جانب سے میر پورخاص کھپرو روڈ پر واقع ملک کی سونف کی سب سے بڑی منڈی کے باعث آئے روز ٹریفک جام ،راستوں کی بندش کے مسائل اورمریضوں کی اسپتال کی منتقلی میں پریشانی اور منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے دائر آئینی درخواست پر کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی میر پور خاص ،ڈی ایس پی سندھڑی ،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ہنگورانی کو نو ٹس جاری کر کے 26 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین