• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل ملتان کا فیصلہ منسوخ‘لیہ کےجنرل کونسلر کو کامیاب قراردینے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن ٹریبونل  کا حکم منسوخ کرکےناکام قراردئیے گئے جنرل کونسلر کو کامیاب قراردینے کا حکم دیدیا،فاضل عدالت میں چوک اعظم لیہ کے عدنان نذرعلوی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر4 سے جنرل کونسلرمنتخب ہوا بعدازاں دوسرے نمبرپرآنے والے امیدوارایم ظفراقبال نے درست گنتی نہ ہونے اوردھاندلی ہونے کے بارے میں انتخابی عذرداری دائر کی جس میں ٹربیونل نے درخواست گذارکو سماعت کئے بغیر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیااوردوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قراردیا جو خلاف قانون ہے،ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن ٹربیونل  کا حکم منسوخ کر دیا۔
تازہ ترین