• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر کی 34 روزہ بندش 40 کروڑ کا ریونیو نہ مل سکا

اسلام آباد (حنیف خالد) چمن افغان بارڈر کی 34 روزہ بندش سے پاکستان کسٹم کو 40 کروڑ کا نقصان پہنچا برآمد کنندگان کا اربوں روپے کا سامان چمن کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک نہ پہنچا وزیراعظم محمد نواز شریف نے 24 مارچ 2017 سے پاک افغان تعلقات کے بہترین مفاد میں چمن بارڈر کھلوا کر پاکستانی برآمد کنندگان کی مصنوعات سبزیاں پھل وغیرہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک بھجوانے کی راہ کھول دی ہے اسکے نتیجے میں ہزاروں گاڑی مالکان ڈرائیور و معاون ڈرائیور دکانداروں کا روزگار پھر کھل گیا ہے۔24 مارچ سے 3 اپریل 2017 تک چمن بارڈر پر افغانستان اور وسطی ایشیائی کی درآمدات پر ایف بی آر کو دس یوم میں بارہ کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ملے ہیں۔
تازہ ترین