• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آر کمشنر راولپنڈی مسعود اختر کا بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الائونس بحال

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر مس نجویٰ فاروق کو بنیادی اسکیل 17 سے بنیادی اسکیل18 میں ترقی دے دی ہے۔ ایف بی آر نے ترقی پانے والے افسر کو مبارکباد دی ہے۔ اس کا پرفارمنس الائونس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بنیادی اسکیل 19 کے عہدیدار مسعود اختر کا ان کی بنیادی تنخواہ کے مساوی پرفارمنس الائونس بحال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ راولپنڈی ریجنل ٹیکس آفس کارپوریٹ زون میں کمشنر ان لینڈ ریونیو ہیں اس طرح غلام اسحاق کیانی سپرنٹنڈنٹ بنیادی اسکیل17 ماڈل کسٹم کلکٹریٹ گلگت بلتستان کا ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الائونس دینے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ کراچی کے پریونٹیو آفیسر ابو احد غلام مبین کی 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد 30 دسمبر سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین