سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسکہ ،پسرور، سمبڑیال میں درجہ حرارت میں صبح کے وقت ہونے والی ہلکی بونداباندی کے بعد دن بھر چلنے والی ہوا سے کمی ہوگئی، منگل کے دن سیالکوٹ کے علاقوں بابل شہید روڈ، سرکلر روڈ،، شاہ سیداں، گورنمنٹ اسلامیہ کالج روڈ ،عزیزشہید روڈ کینٹ ، ریلوے کالونی، میں درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب59فیصد رہا اور5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر9 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔