گجرات (نمائندہ جنگ) پنجاب ایگزامینشن کمشن کے زیر اہتمام پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحان میں گجرات کے سرکاری سکولوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا، پانچویں کے امتحان میں سرکاری سکولوں کے 84فیصد آٹھویں کے امتحان میں 81.73فیصد طلبہ وطالبات پاس ہوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یہ شرح باالترتیب78.5اور 68.73فیصد رہی۔