• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے تعلیم کو بہتر بنانے پر توجہ دیں: ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے معیار تعلیم کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دیں، سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز درانی ماڈل مڈل سکول اورگورنمنٹ فاطمہ جناح ہائی سکول کے دورہ کے موقع بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طاہر کاشف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طالبات سے بات چیت کی اور انکی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز درانی ماڈل سکول کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ادارے کی خوبصورتی اور طالبات کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو زبردست سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنی مثال آپ ہے اور دوسرے اداروں کیلئے باعث تقلید ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ گرلز درانی ماڈل سکول معیار تعلیم کو اسی طرح برقرار رکھے گا۔ گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح ہائی سکول کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ طالبات کو کمپوٹر لیب، سائنس لیب سے مستفید ہونے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے خود کو تیار کریں۔
تازہ ترین