• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، اسسٹنٹ ڈی او میل ایلیمنٹری سمیت3 ملازمین زیر حراست

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے کرپشن کیس میں پیش رفت اینٹی کرپشن نے کا روائی کر تے ہو ئے محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈی او میل ایلیمنٹری سمیت تین ملازمین کو حراست میں لے لیااینٹی کر پشن نے ایجو کیٹرز کی بھرتیوں کے دوران رشوت لیکر ریکارً میں ردوبدل کیس میں مزید کا روائی کر تے ہو ئے محکمہ تعلیم کے ڈی او میل ایلیمنٹری کے اسسٹنٹ ملک منیر احمد ڈی او میل کے ڈرائیور مدثر اور جو نئیر کلرک حافظ عنصر جا وید کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے دو ہفتے قبل ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں رشوت لیکر ریکارڈ میں ردوبدل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصو صی انسپکشن ٹیم نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ہمراہ گوجرانوالہ میں کاروائی کر تے ہو ئے گورنمنٹ ایف ڈی ما ڈل ہا ئی سکول کے ٹیچر ملک محمد اسلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا محکمہ تعلیم کے زرائع کے مطابق محمد اسلم پر امیدواروں سے پیسے لے کر پچھلی تاریخوں میں حاضری لگوانے کا الزام تھا۔
تازہ ترین