• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد فیصل احمد نے صدر کے گاؤں بیرا ورکاں کے کاشتکار خالد حسین کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کاشف محمود کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ، فاضل عدالت نے مجرم کے ساتھی آصف ندیم کو مقتول کے رشتہ دار خرم شہزاد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے جرم میں 7 برس قیدبامشقت اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم بھی سنایا ہے مجرمان نے سابقہ عداوت کی بناء پر 27 اکتوبر 2012 ء کو گاؤں بیرا ورکاں میں فائرنگ کرکے خالد حسین کو ہلاک اور خرم شہزاد کو زخمی کردیا تھا۔
تازہ ترین