• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ یونیورسٹی کا سانحہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے، فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چارسدہ یونیورسٹی کا سانحہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے ،نیشنل ایکشن پلان بنانے والوں کے ذہن میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں مختلف ابہام ہے، نیشنل ایکشن پلان کی روح سے سندھ ، خیبرپختونخوااور بلوچستان میں فوج اور رینجرز سے آپریشن کروائے جارہے ہیں تو پنجاب میں آپریشن کیلئے پولیس کواختیارات کیوں دئیے جارہے ہیں ،سانحہ چارسدہ ملک اور علم دشمن عناصر کی کارروائی ہے ،گزشتہ چند ماہ میں بدھ بیڑ ائیر بیس، جمرود اور کارخانو کوٹ کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونیوالا ایک اور واقعہ ہے جو قابل مذمت ہے لیکن روایتی بیانات سے ان عناصر کا قلعہ قمع نہیں کیا جاسکتاجس پر قوم حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق سوال کرتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کی یاد میں منعقد ہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے پہلے طالبان کی ملک میں موجود گی کا انکشاف کیا تو انکا مذاق اُڑایاگیا ، اب داعش کی ملک میں موجود گی سے متعلق بتایا جارہاہے تو حکمران اس پر بھی سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے،مہذب جمہوری معاشروں میں اس قسم کے سانحات پر حکموتیں مستعفی ہوجاتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کا نظام نہیں ہے۔
تازہ ترین