• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کی کاروباری معاونت کیلئے جامعہ سرگودھا،سمیڈامیں معاہد ہ

سرگودھا(نامہ نگار) طلبا وطالبات کو نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی آف سرگودھا اور سمیڈا کے زیر اہتمام باہمی یادداشت کے سمجھوتے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمداور سمیڈا کے صوبائی چیف راجہ حسنین جاوید نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بغیر ہمارا مبنی بر معاش کا خواب پورا نہیں ہو سکتا اور یہ باہمی یادداشت کا سمجھوتہ ہمارے طالب علموں کو نئی راہ دکھائے گا ۔یونیورسٹی آف سرگودھا تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایسی جامعہ ہے جس نے مختصر عرصہ میں ہر شعبہ میں اپنا نام بنایا ہے۔ یونیورسٹی میں جلد ٹریننگ پروگرام ،کانفرنس اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ طلبہ نوکریاں حاصل کرنے کی بجائے نوکریاں دینے والے بنیں۔ سمجھوتے کے تحت جلد ہی یونیورسٹی میں بزنس آئیڈیا کے مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین