سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پاکستان مشائخ وعلماء کونسل ضلع سیالکوٹ کے انتخابات میں فدا حسین شاہ کو چیئرمین ، علامہ توقیر الحسن باجوہ ا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا،دیگر عہدیدران میں سنیئر وائس چیئرمین ،پیر صوفی منظور احمد چوراہی ،علامہ پیر خلیل احمد اور علامہ ظفر اقبال وائس چیئرمین ،علامہ توقیر الحسن باجوہ جنرل سیکرٹری ،مرزا امجد اشفاق سروری ,جائنٹ سیکرٹری ،حکیم اصغر علی رابطہ سیکرٹری ،قاری ضیاءمحی الدین سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور علامہ انوار الحق کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔