• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی شفافیت جامع معاشی ترقی کی پالیسی کا حصہ، خوشحالی آئیگی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(خبر ایجنسی)وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ مالی شفافیت حکومت کے جامع معاشی ترقی کے لئے بنیادی پالیسی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس حوالے سے حکومت کی کوششوں سے معاشی خوشحالی آئے گی ،معاشی ترقی کی موجودہ رفتار برقراررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ معیشتوں میں شامل ہوسکے، حکومت اجتماعی اقتصادی ترقی اور ڈیجیٹل فنانشنل انکلویژن اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی ۔جمعے کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں نیشنل فنانشل انکلویژن اسٹریٹجی(این ایف آئی ایس) کو نسل کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی انکلوسو فنانس کے حوالے سے خصوصی وکیل کوین میکسیما نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور پاکستان کی جانب سے این ایف آئی ایس کونسل کے گزشتہ اجلاس سے مالی شمولیت کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی ۔ انہوں نے مالی شمولیت بالخصو ص نیشنل مو بائل اکائونٹ اسکیم ،نیشنل پے منٹ گیٹ وے اور دیگر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آ سان مو بائل اکائونٹ اسکیم لو گوں کی زندگی میں بہتری اور مثبت اثرات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو فنانشل سیکٹر میں کام کے مواقع بڑھائے جائیں۔ این ایف آئی ایس کونسل نے آن لائن بینکنگ ،زرعی شعبے کے لئے قرضہ،چھوٹی صنعتوں کےلئے پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں آسان موبائل اکاؤنٹ سکیم کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس سکیم کو کونسل کے گزشتہ اجلاس میں منظور کیا گیا۔
تازہ ترین