بہاولپور(سٹی رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود بہاول پور کی جانب سے کرافٹ بازار میں مقامی دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے نمائش کا انعقاد ہوا،نمائش کے اختتامی روزایم این اے مسز صبیحہ نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاول پور ڈویژن غلام یاسین بلوچ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران موجود تھے،قبل ازیں ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی اور حسینہ بیگم نے بھی دستکاری کڑھائی اور دیگر تمام مصنوعات کا معائنہ کیا۔تقریب میں ایم این اے مسز صبیحہ نذیر نے افسران و سٹاف میں اعزازی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔