سرگودھا(نامہ نگار) ڈائر یکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا محمد نواز خان کی زیر صدارت سٹرس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے گورنمنٹ اورپر ائیویٹ ممبر ز نےشرکت کی۔اس موقع پر ڈائر یکٹر سٹرس نے بورڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ اس کے فوراََ بعد بورڈ کے چیئر مین کیلئے الیکشن کروائے گئے اور بورڈ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر حامد سلیم وڑائچ کو بورڈ کا چیئر مین منتخب کیا ۔ بعدازاں نئے منتخب ہونے والے چیئر مین نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔