سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے وہاں پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کرنے اور یہاں پر مختلف شعبہ جات کے قیام کیلئے محکمہ صحت کو باقاعدہ چٹھی لکھ دی ہے تاکہ ہسپتال میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔