سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ )نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےخواجہ سرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی میں نامعلوم افرا د نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اندھا دھندفائرنگ کرکے خواجہ سرا سلیم کو زخمی کردیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔قتل ہونے والا خواجہ سرا سلیم ا دربار ملک شاہ ولی کے پاس ایک کرائے کے کمرے میں مقیم تھا، تھانہ اہلکار کے مطابق نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کیا ہے۔ واقعہ پر خو اجہ سراوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔