• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، بھینسوں کے باڑے شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کا حکم، عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد اسلم شیخ نے ایک حکم کے ذریعے بھینسوں کے باڑے ایک ہفتے کے اندر شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر بھینسوں کے باڑے باہر منتقل نہ کئے گئے تو باڑہ مالکان پر بیس ہزار روپئے جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔حکم میں بھینسوں کے شہر کی سڑکوں پر آنے اور رائس کینال میں نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ شہر کی سڑکوں کو گندگی اور رائس کینال کے پانی کو آلودگی سے بچانے کے لئے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورحکومت میں بھی بھینسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بھینسوں کے لئے ایک بھینس کالونی تعمیر کرائی تھی لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھینس کالونی شہری کالونی بن گئی اور اب اس بھینس کالونی میں کوئی بھینس نہیں پائی جاتی بلکہ پوری بھینس کالونی میں شہری آباد ہیں۔
تازہ ترین